Home پاکستاناو جی ڈی سی ایل

او جی ڈی سی ایل

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

او جی ڈی سی ایل نے اٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداوار شروع کردی۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے اعلامیہ کے مطابق جنڈ-1 کنواں یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے۔ یہ کنواں 2019 میں دکھنی گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے پیداوار میں شامل کیا گیا تھا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ زیادہ مقدار میں زہریلی گیس، مشکل زیرِ زمین حالات کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث گیس پیداوار معطل ہو گئی تھی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ او جی ڈی سی ماہرین کی ٹیم نے رسک اینالیسز کے بعد کنویں کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ آپریشن کے دوران زیرِ زمین آلات کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا اور کنویں کی ساخت بحال کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیہ کے مطابق طویل المدتی تحفظ کیلئے کنویں میں خصوصی اینٹی کوریژن ٹیوبنگ نصب کی گئی ہے۔ جنڈ-1 کنویں کی بحالی سے ملک میں گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00