Home پاکستان3 بچوں کو قتل کرنیوالی ماں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

3 بچوں کو قتل کرنیوالی ماں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ جیو نیوز

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے 3 بچوں کو قتل کرنے والی ماں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسریٹ ارشاد حسین نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

پولیس نے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا ڈی این اے، پولی گرافک اور میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہے۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے اچھرہ میں گزشتہ روز بچوں کے قتل کے واقعے میں ملزمہ کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزمہ کو گلی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے اور ملزمہ نے واپس آ کر محلے داروں کے ساتھ مل کر 15 پر بھی کال کی تھی۔

دوسری جانب 3 بہن بھائی کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور لاشیں ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہیں، ورثاء مقتولین کی لاشیں آبائی گاؤں جھنگ لے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 بچوں 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امِ حبیبہ کی گلا کٹی لاشیں اچھرہ کے ایک گھر سے ملی تھیں، بچوں کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں تحقیقات میں ہولناک انکشاف سامنے آیا تھا کہ تینوں بچوں کی قاتل سگی ماں نکلی جب کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اعترافِ جرم کر لیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00