Home تازہ ترینپھل و سبزیاں کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں: نئی تحقیق میں انکشاف

پھل و سبزیاں کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں: نئی تحقیق میں انکشاف

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ پھل، سبزیاں اور سالم اناج کا استعمال کرنے والے نوجوانوں میں تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ تحقیق 187 مریضوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے جنہیں 50 سال یا اس سے کم عمر میں پھیپھڑوں کا کینسر تشخیص ہوا۔

تحقیق کے مطابق اِن افراد کی غذاء کا معیار عام افراد کے مقابلے میں بہتر تھا اور اُنہوں نے زیادہ سبزیاں، دالیں اور اناج استعمال کیا، خاص طور پر خواتین میں یہ رجحان زیادہ دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی طریقے سے اگائی گئی اجناس پر زرعی ادویات کی مقدار زیادہ ہو سکتی ہے جو ممکنہ طور پر بیماری کا سبب بن رہی ہے، اصل وجہ خوراک نہیں بلکہ زرعی ادویات کی باقیات ہو سکتی ہیں۔

تحقیق بھی بتایا گیا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح زیادہ دیکھی گئی ہے۔

تحقیق کے نتائج کے پیشِ نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ نتائج حتمی نہیں اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ تحقیق کے لیے رضاکاروں کو خود منتخب کیا گیا تھا جس سے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فضائی آلودگی اور ہارمون متاثر کرنے والے کیمیکلز کو بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی ممکنہ وجوہات میں شامل کیا جا چکا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے بہتر علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00