امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے بالآخر اپنی 4 شادیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں رشتوں میں تحفظ اور زندگی میں ٹھہراؤ کی تلاش میں تھی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 57 سالہ جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کے باعث اکثر تنہائی اور بے سمتی محسوس کرتی تھی، اسی لیے ایسے ساتھی کی خواہش تھی جو حقیقی معنوں میں میرے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہو۔
جینیفر لوپیز کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ مشہور شخصیات ہمیشہ لوگوں میں گھری رہتی ہیں، لیکن اس کے باوجود زندگی تنہا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنے رشتوں میں ایک مضبوط سہارا اور استحکام تلاش کر رہی تھی۔
بین ایفلیک سے حال ہی میں علیحدگی اختیار کرنے والی گلوکارہ نے طلاق کے تجربے پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا ہے کہ طلاق مشکل اور مایوس کن ہوتی ہے، لیکن مشکل حالات میں بھی انسان کو اپنی ذات کے بہترین پہلو کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جینیفر لوپیز نے پہلی شادی 1997ء میں اوجانی نووا سے کی تھی، جو 1998ء میں ختم ہوگئی، اس کے بعد انہوں نے کرس جڈ سے شادی کی، تاہم 2003ء میں دونوں کے راستے جدا ہوگئے۔
ان کی تیسری شادی گلوکار مارک انتھونی سے ہوئی، جن سے ان کے جڑواں بچے میکس اور ایمے ہیں، دونوں اب بچوں کی مشترکہ پرورش کررہے ہیں۔
جینیفر لوپیز نے 2024ء میں بین ایفلیک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی بھی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور 2025ء میں ان کی طلاق ہوگئی۔