Home پاکستانسائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، پولیس اہلکار بن کر فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار

سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، پولیس اہلکار بن کر فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار

by 93 News
0 comments
—جنگ فوٹوز

کراچی کے علاقے قائد آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پولیس اور حساس اداروں کے افسران بن کر لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ابوبکر جبکہ اس کے ساتھی نصیر احمد اور محمد حسن شامل ہے جو گزشتہ 7 سال سے مختلف نوعیت کے فراڈ میں ملوث تھے۔

ملزمان شہریوں کو فون کالز کے ذریعے خود کو پولیس اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کر کے ہراساں کرتے اور ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم منتقل کروا لیتے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گروہ کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

گرفتار ملزمان آن لائن پروڈکٹس کی فروخت کے نام پر بھی شہریوں سے رقم وصول کرتے رہے جبکہ بڑی مقدار میں اشیاء کا آرڈر دے کر سامان حاصل کرنے اور ادائیگی نہ کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔

حکام نے انکشاف کیا کہ گروہ مختلف موبائل سمز استعمال کر کے شہریوں کو نشانہ بناتا تھا، محمد حسن اور نصیر احمد جو سیلولر کمپنی فرنچائز سے وابستہ ہیں، سرغنہ ابوبکر کو جعلی ناموں پر سمز فراہم کرتے تھے اور غیر قانونی طور پر سمز ایکٹیویٹ کرنے میں بھی ملوث تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00