Home تازہ ترینبھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی، رن وے کئی گھنٹوں تک بند

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی، رن وے کئی گھنٹوں تک بند

by 93 News
0 comments
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی پونے میں لینڈنگ کے دوران خرابی کا شکار ہوگیا، جس کے باعث رن وے کئی گھنٹوں تک بند رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے ایئرپورٹ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی لینڈنگ کے دوران انڈر کیرج میں خرابی کا شکار ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ رن وے پر ہی پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے دیگر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

اس تکنیکی خرابی کے باعث رن وے ناقابلِ استعمال ہوگیا اور حکام کو تمام پروازیں معطل کرنا پڑیں۔

طیارے میں سوار عملہ محفوظ رہا اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے کو بحال کرنے کے لیے پوری رات کام جاری رہا اور ہفتے کی صبح پروازوں کا نظام بحال کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00