Home تازہ ترینامریکی صدر نے آئی آر ایس کیخلاف اپنے 10 بلین ڈالر کے مقدمے کا ’حل‘ تلاش کرلیا

امریکی صدر نے آئی آر ایس کیخلاف اپنے 10 بلین ڈالر کے مقدمے کا ’حل‘ تلاش کرلیا

by 93 News
0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 10 ارب ڈالر کے مقدمے کو نمٹانے کے لیے محکمۂ انصاف سے بات چیت کی درخواست کی ہے جس پر قانونی ماہرین نے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اپنے ہی زیرِ کنٹرول اداروں سے معاہدہ کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے وکلاء نے کیس کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ معاملے کا ’مؤثر حل‘ نکالا جا سکے، یہ مقدمہ امریکی ٹیکس ادارے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور محکمۂ خزانہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

یہ تنازع 2017ء میں شروع ہوا تھا جب چارلس لٹل جان نامی کنٹریکٹر نے ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ چرا کر میڈیا کو فراہم کیا تھا، بعد ازاں ’نیویارک ٹائمز‘ اور ’پروپبلکا‘ نے رپورٹس شائع کیں جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے کئی سال میں بہت کم یا کوئی انکم ٹیکس ادا ہی نہیں کیا۔

لٹل جان کو 2024ء میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ٹرمپ نے لٹل جان کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لیکس سے اِن کی شہرت اور اِن کے کاروبار کو ’شدید نقصان‘ پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قانونی ماہرین کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ مقدمہ کئی کمزوریوں کا شکار ہے جن میں نقصان کا تخمینہ لگانے کا متنازع طریقہ، کنٹریکٹر کی حیثیت اور 2 سالہ قانونی مدت کی ممکنہ خلاف ورزی شامل ہے۔

ناقدین کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ مفادات کے ٹکراؤ کا ہے کیونکہ صدر محکمۂ انصاف امریکا اور دیگر اداروں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، وہ ’دونوں فریقین‘ کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ادائیگی ہوئی تو وہ رقم خیراتی اداروں کو دی جائے گی تاہم ماہرین کے مطابق یہ اقدام بھی امریکی آئین کی شقوں سے متصادم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واحد کیس نہیں کہ جس میں ٹرمپ نے ایف بی آئی کی تحقیقات، بشمول 2016ء کے انتخابات اور مارے لاگو چھاپے پر بھی تقریباً 230 ملین ڈالر کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی اداروں نے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ معاملہ عدالتی نظام کی ساکھ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00