Home پاکستانفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر، اسپیکر، وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر، اسپیکر، وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں

by 93 News
0 comments

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی ملاقات کی۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

ان ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سفارتی روابط اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، سید عاصم منیر نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمنائیں ایرانی قیادت تک پہنچائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور امن کے فروغ کی کوششوں کا عکاس ہے۔ 3 روزہ دورہ ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی تھے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00