Home پاکستانکے پی اسمبلی اجلاس پہلی بار اسمبلی سے باہر پشاور اسٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ

کے پی اسمبلی اجلاس پہلی بار اسمبلی سے باہر پشاور اسٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ

by 93 News
0 comments
خیبر پختونخوا اسمبلی بلڈنگ(فائل فوٹو)۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پہلی بار اسمبلی احاطے سے باہر بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 

اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان کے مطابق محکمہ کھیل کو اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لے کر سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، اجلاس کے انعقاد پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا اتفاق ہوا ہے۔ 

دراثنا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، سیکریٹری اسمبلی اور وزراء نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اسپیکربابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

اسپیکر کا کہنا تھا کہ عوام کو نمائندوں کی کارکردگی براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا، اوپن سیشن کا مقصد شفافیت اور عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ 

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے مزید کہا آئندہ مختلف اضلاع میں بھی ایسے عوامی اجلاس منعقد کیےجائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00