وفاقی آئینی عدالت میں 21 اپریل کو عدالتی کام معطل رہے گا۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیہ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے تاہم برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے عدالت عالیہ 21 اپریل کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔