Home پاکستانوزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

انطالیہ سے روانگی کے موقع پر وزیرِاعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ انطالیہ کے دورے کی خوشگوار یادیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیرِاعظم نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ 

انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے مؤقف، علاقائی و عالمی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے ملکی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، طارق فاطمی اور مشرف زیدی شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00