Home تازہ ترینایچ آئی وی ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا

ایچ آئی وی ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ آئی وی ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آلودہ سرنجز کا دوبارہ استعمال اور خون کی منتقلی سے قبل مناسب اسکریننگ نہ ہونا اس مرض کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافہ خاص طور پر خطرناک رجحان ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ بیماری ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سمیت دیگر امراض کا بڑھنا صحت کے نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ خون کی منتقلی سے پہلے اس کی مکمل اسکریننگ ناگزیر ہے تاکہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے، ہپیٹائٹس سی کے حوالے سے اُنہوں نے بتایا کہ اس مسئلے میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور چین بھی متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں اب تک ہیلتھ سیکٹر کو مکمل طور پر پرائیویٹائز نہیں کیا گیا اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00