Home پاکستاننقل و بد انتظامی پر میٹرک بورڈ کراچی کے 3 افسران معطل

نقل و بد انتظامی پر میٹرک بورڈ کراچی کے 3 افسران معطل

by 93 News
0 comments

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل و بد انتظامی پر سندھ حکومت نے میٹرک بورڈ کے 3 افسران کو معطل کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افسران کو چیئرمین و سیکریٹری بورڈ کی فراہم کردہ معلومات پر معطل کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افسران کو امتحانی مراکز کی تبدیلی اور اسکولوں کی پوسٹنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔

شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل ہی آؤٹ ہوگیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00