Home پاکستانعازمین، سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں، طاہر محمود اشرفی

عازمین، سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں، طاہر محمود اشرفی

by 93 News
0 comments
حافظ طاہر محمود اشرفی(فائل فوٹو)۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے عازمین حج سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔ 

لاہور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سعودی عرب میں رہنے والے بغیر اجازت نامے کے حج نہ کریں، بغیر اجازت نامے کے حج شرعی و قانونی طور پر جائز نہیں۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ روانگی سے قبل مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ مناسک حج و عمرہ میں مشکلات پیش نہ آئیں، حجاج پر لازم ہے وہ ضابطہ اخلاق اور سعودی قوانین کی پاسداری کریں۔ 

انہوں نے کہا دوران حج سیاسی میدان لگانے کی نہ خود کوشش کریں نہ کسی بھی ایسی کوشش کا حصہ بنیں، حتٰی الامکان عبادت کی ویڈیو اور تصاویر سے بھی اجتناب کریں۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حج اور عمرہ کا بنیادی مقصد ہی اپنی انا، تکبر کو قربان کر کے اللّٰہ رب العزت کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ پر روانگی میں ہونے والی تاخیر پر پریشان ہونے کی بجائے اللّٰہ کا ذکر کریں۔ منیٰ، عرفات، مزدلفہ آتے اور جاتے ہوئے گروپ لیڈر کی ہدایات پر واضح  طور پر عمل کریں۔ 

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب میں بھیک مانگنا اور منشیات لے جانا بہت بڑا جرم ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00