Home پاکستانبھارت کی مکاری کھل کر سامنے آ چکی: عطاء اللّٰہ تارڑ

بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آ چکی: عطاء اللّٰہ تارڑ

by 93 News
0 comments

عطءا اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہے، بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آ چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو 1 سال ہو گیا، بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدان اور تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریے سے اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، مختلف ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد بھارتی ریاست کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارتی کردار کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں، شواہد کا وقتاً فوقتاً بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی تبادلہ کیا جاتا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو معرکۂ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی، بھارت کو معرکۂ حق کی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00