Home پاکستاناسلام آباد، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرکاری ملازمین کا آج ورک فرام ہوم

اسلام آباد، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرکاری ملازمین کا آج ورک فرام ہوم

by 93 News
0 comments

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پاک فوج، رینجرز، اسلام آباد اور پنجاب پولیس تعینات، اسلام آباد میں ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہے، جبکہ راولپنڈی میں فیض آباد، پیرودھائی اور 26 نمبر چُنگی بھی بند ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری دفاتر کے ملازمین کا آج ورک فرام ہوم، سرکاری اور نجی یونی ورسٹیز میں کلاسیں ان لائن کردی گئی ہیں۔

ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00