سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام قرار دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکا کے پاس عراق اور افغانستان میں جنگ کا واضح مقصد اور اینڈ گیم نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو غلطی عراق اور افغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔
سابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمتِ عملی اور اینڈ گیم ضروری ہے، لیکن عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔
پنیٹا نے یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔