منگھوپیر میں فائرنگ سے کم عمر لڑکے کی ہلاکت، 8 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے کم عمر لڑکے کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈی ایس پی منگھوپیر شاکر علی کریں گے، جبکہ ڈی ایس پی سرجانی، ایس ایچ او پاکستان بازار، ایس ایچ او منگھوپیر، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، ایس ایچ او پیر آباد، چوکی انچارج سرجانی اور چوکی انچارج منگھوپیر کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں شک کی بنیاد پر اب تک 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق کم عمر لڑکے روشم کی لاش سرد خانے میں موجود ہے، جبکہ اہلخانہ کی جانب سے منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ چار روز سے دھرنا جاری ہے۔