ترک میڈیا کی انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام پر تنقید

ترک میڈیا نے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام پر تنقید کی ہے۔ 

ایک آرٹیکل میں ڈیلی سباط نے لکھا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے قائم آبی و ہائیڈرولوجیکل معلومات کے تبادلے کا نظام متاثر ہوا ہے۔ 

گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں اضافے سے پانی کے غیر متوقع بہاؤ، گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ 

ماہرین موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سرحد پار آبی معلومات کے تبادلے اور مؤثر پیشگی انتباہی نظام کو اہم سمجھتے ہیں۔