فلپائن میں فیری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
ایک بیان میں فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ فیری میں آگ لگنے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فیری میں 130 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے 43 کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے بعد کتنے افراد لاپتہ ہیں۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق فیری پر 5 موٹر سائیکلیں، ایک الیکٹرک کار، فورک لفٹ، ٹرک اور دیگر سامان بھی تھا۔