سندھ اسمبلی، موٹر وہیکل آرڈینس 62 میں ترمیم کا بل منظور

سندھ اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس 65 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا ۔

اس پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ یہ ترمیم کار ڈیلرز سے متعلق ہے، جو گاڑی ایک ماہ میں رجسٹرڈ نہیں ہوتی جرمانہ لگتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شو روم پر کھڑی گاڑی پر اب 6 ماہ تک جرمانہ نہیں ہوگا، گاڑی روڈ پر آنے کے ساتھ جرمانہ لگ سکتا ہے۔