ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔
صارفین سے 3 ماہ تک ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق کےالیٹکرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔