پاناما کے ٹینکر کو ہماری سمندری حدود میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، عراق

تصویر بشکریہ: یو اے ای نیوز۔

عراقی پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاناما کے پرچم بردار ٹینکر کو عراق کی سمندری حدود میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ 

عراقی پورٹ حکام کے مطابق ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے ٹینکر پر 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔ 

حکام کے مطابق عراقی امدادی کشتیوں نے ٹینکر نیو اینڈروس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ 

عراقی پورٹ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔