امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ایران امریکی بحریہ کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
کولمبیا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کے ردعمل میں امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔