ہماری جماعت متحد ہے، کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری جماعت متحد ہے، مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی توڑنے یا تقسیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، ن لیگ متحد ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہوں، یہ میرے اور میرے خاندان کےلیےخوشی کا موقع ہے۔ آج واپس پاکستان روانہ ہو رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے۔ عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا، پنجاب میں ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔