وجے سے نام جوڑنے اور کردار کشی پر کنگنا رناوت تریشا کرشنن کے حق میں بول پڑیں

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن اور وزیراعلیٰ تامل ناڈو وجے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں اور منفی تبصروں کے بعد بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوت تریشا کے حق میں بول پڑیں۔ 

کنگنا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی کامیاب اور خود مختار خاتون اداکارہ کے کردار پر داغ لگانا اور اسے بدنام کرنا انتہائی خراب سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

کنگنا نے زور دیا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو بار بار نجی زندگی اور افواہوں کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے، جسے اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے ترشا کے وقار اور کام کی تعریف بھی کی۔

جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار وجے اور تریشا کرشنن کی آن اسکرین کیمسٹری اور نجی دوستی کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر تریشا کو آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔