نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

علامتی تصویر۔

نارتھ کراچی میں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی تھری میں ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین رہے تھے، اس دوران پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جو بعد میں ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔