سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے نقصاندہ ہیں، تنازعات فوجی ذرائع سے حل کرنا قبول نہیں، روس

تصویر سوشل میڈیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے الٹا نقصان پہنچانے والے ہیں۔

ماسکو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تنازعات کو فوجی ذرائع سے حل کرنا ناقابل قبول ہے۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ تنازعات کو فوجی ذرائع سے حل کرنا عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

مشترکا پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور سعودی اوپیک فریم ورک کے تحت باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوگئے تھے۔