ایران نے اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے مذہبی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کردی

مذہبی رہنما محمد باقر خرازی — فائل فوٹو

ایرانی عدلیہ نے تصدیق کی ہے کہ سخت گیر مذہبی رہنما محمد باقر خرازی زیرِ حراست ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان علی کاظمی نے بتایا ہے کہ محمد باقر خرازی کو عدالتی حکم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور ان کا مقدمہ خصوصی عدالتِ روحانیت میں ابتدائی تفتیش کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف تاحال فردِ جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مذہبی رہنما اسلامی جمہوریہ کو ختم کر کے اس کی جگہ مزید سخت گیر اسلامی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔