قیدیوں کی آئینی عدالت میں اپیل

—فائل فوٹو

قیدیوں کو بانئ پی ٹی آئی جیسی طبی سہولتیں دینے کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا۔

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت سے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ہے، بانئ پی ٹی آئی کو دستیاب طبی سہولتیں ہمیں بھی فراہم کی جائیں۔

سپریم کورٹ کا حکم اب بھی نافذالعمل ہے، سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ہمارا علاج بھی شفاء انٹرنیشنل اسپتال سے کرانے کا حکم دے، بانئ پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک بات کرانے کا حکم دیا جائے۔