بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلاء رہنماؤں فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان: فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی سے ملاقات کرنے کیلئے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے، اس حوالے سے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللّٰہ نیازی اور علی زمان کے نام شامل ہیں۔

نعیم پنجوتھا، مرتضیٰ طوری اور مبشر منظور کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، وکلاء رہنما کل بروز منگل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گی۔

بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔