سندھ میں ایک ہی پارٹی ہے جو پی ٹی آئی ہے، سہیل آفریدی

ویڈیو گریب۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ میں ایک ہی پارٹی ہے جو پی ٹی آئی ہے۔

نواب شاہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خاندان میں کوئی ایم پی اے، ایم این اے نہیں بنا، میں کسی کے کندھے پر نہیں آیا، اپنی سیاست کی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ جس کی تصویر اور نام سے ڈرتے ہیں وہ پاکستان کی بات کرتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں حق کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی کو کرسی کی لالچ ہوتی تو وہ ان کی طرح بیمار ہو کر باہر چلے جاتے، انھیں پتہ ہے کہ آج وہ جھک گئے تو پھر کوئی کھڑا نہیں رہے گا۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی کو ہٹانے کے بعد پاکستان کا قرضہ 43 ہزار سے 94 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، یہ پاکستان کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بانی واحد لیڈر ہیں جو ہمیں اس دلدل سے نکال سکتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت ڈرا نہیں سکتی میں بانی پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں۔ 

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت بانی کی صحت سے کھیل رہی، عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی، ہم بانی کے ٹائیگر ہیں ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔