چین میں ہونے والے جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمز نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ویمنز جونئیر ٹیم نے چیلنجرز پول میچ میں ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے ہرا دیا۔
پاکستان کی خواتین ٹیم کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے کیے۔
مینز جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے قازستان کو 15 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے رانا عبد السمیع اور رانا ولید نے ہیٹ ٹرکس سمیت 4، 4 گول کیے جبکہ ندیم خان نے 2 بشارات علی، غلام مصطفیٰ، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے 1، 1 گول کیا۔