ایران کا متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن تھنڈر کے 31 ویں مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلز اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں کے ہینگرز اور ساز و سامان کے گوداموں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔