آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی بھارت کو مل گئی

کولاج فوٹو: فائل

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی سری لنکا کے بجائے بھارت کو مل گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ 14 سے 28 فروری تک ممبئی اور ودورا میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹیمیں ویمنز ٹی ٹوینٹی رینکنگ کی بنیاد پر ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹاپ 6 ٹیموں کی رینکنگ کے لیے 6 جولائی کی کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ رکھی گئی تھی۔ 

واضح رہے کہ سری لنکا نے ابھی آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ریفارمز پر عمل کرنا ہے۔ ریفارمز کے حوالے سے معاملات جولائی میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں طے کیے گئے تھے۔

آئی سی سی نے تین امیدوار وینیوز بنگلادیش، بھارت اور جنوبی افریقہ کا جائزہ لیا تھا۔ وینیو کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ نے آج تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی سری لنکا میں ہونا تھی۔