پاکستانی دستے کے ارکان کی تعداد کا حتمی فیصلہ کل ہوگا، ذرائع

فوٹو: فائل

ایشین گیمز میں شرکت کےلیے پاکستانی دستے کے ارکان کی تعداد کا حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) اور اسپورٹس بورڈ حکام کے مشترکہ اجلاس میں دستے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) حکومتی اخراجات پر دستے کے اراکین کا فیصلہ پہلے کر چکا ہے۔ اب پی او اے اور نیشنل فیڈریشنز کے تعاون سے جانے والے دستے کے اراکین کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں 241 ارکان پر مشتمل دستہ کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی سمیت 24 کھیلوں میں شرکت کا امکان ہے۔