پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی نظام موجود ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے کہا کہ بزنس فورم میں نئےصوبوں سے متعلق بات کی گئی، اچانک ہر فورم پر کراچی کو صوبہ بنانے کی بات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے، جہاں پر بلدیاتی نظام موجود ہے۔
پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرطارق فضل کہتے ہیں کہ آج بارش زیادہ ہوئی اگر ہم کراچی کی بارش کےلیے یہ بات کرتےہ یں تو تنقید ہوتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شکر ہے اسلام آباد کا نام کراچی نہیں ورنہ آج کی بارش پر ہم کہتے کہ زیادہ بارش ہوئی ہے تو ہم پر تنقید ہوتی۔
ناز بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں بارش ہو تو سندھ حکومت حکومت کے خلاف بیانات دیے جاتے ہیں، یہ ہے وہ دہرا معیار ایک ہی نگاہ سے پورے پاکستان کو دیکھنا چاہیے۔