ایران کے قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے سنے گئے۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کی سمت سے مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کی جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے مشرق میں دھماکے سنے گئے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
امریکی سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔