ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے: شاہد آفریدی

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔

ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اتنے ہی اچھے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے، انکوائری رپورٹ آگئی، واقعے کے ذمے دار حکام معطل کردیے گئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پمز واقعے پر فوجداری کارورائی کے احکامات جاری ہوگئے، لیکن کوئی بھی قدم اب ان معصوموں کو واپس نہیں لاسکتا۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔