لندن تا مانچسٹر ریل روٹ ہڑتال دھمکی، برطانوی وزیراعظم کی ڈرائیوروں کیلئے تنخواہ میں اضافے کی ڈیل

مانچسٹر: ٹرین ڈرائیورز یونینز کی طرف سے فلیگ شپ لندن تا مانچسٹر ریل روٹ پر ہڑتال کی دھمکی کے بعد پیدا ہونے والی متوقع صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم اینڈی برنہم کی طرف سے ڈرائیوروں کیلئے تنخواہ میں بڑے اضافے کی ڈیل سامنے آئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہڑتال کی دھمکی کے بعد حکومتی اقدامات کے تحت اونتی ویسٹ کوسٹ ڈرائیورز جن کی تنخواہیں 70 ہزار پاﺅنڈ سے شروع ہوتی ہیں مہنگائی کے تناسب سے 3.6 فیصد مزید اضافہ حاصل کیا ہے معاہدے کے تحت ڈرائیوروں کو اتوار کے روز بھی کام کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ وقت ملے گا اور وہ ہفتے کے پانچویں دن کام کرنے پر 720 پاﺅنڈز تک حاصل کرینگے۔

دوسری طرف کنزرویٹو کی طرف سے تنقید سامنے آئی ہے شیڈو ٹرانسپورٹ سیکریٹری رچرڈ ہولڈن نے لیبر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یونین کے تنخواہ داروں کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم کیا ہے۔

ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ معاہدہ اسلیف یونین کے ممبران کی جانب سے پہلے کی تنخواہ کی پیشکش کو مسترد کرنے اور ہڑتال کی حمایت کے بعد طے پایا اونتی مصروف ترین ویسٹ کوسٹ مین لائن پر لندن کو مانچسٹر، برمنگھم اور گلاسگو سے جوڑنے والی لائن پر خدمات پیش کرتی ہے۔