وزیراعظم شہباز شریف نے پمز واقعے میں بچے بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے 1 کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو کمال ذمے داری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ذمے داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔