خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے 5 ستمبر تک تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر اور مہمند میں بھی بارش کا امکان ہے۔
یکم سے 4 ستمبر تک کرک، بنوں اور لکی مروت میں بارش متوقع ہے جبکہ ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مردان اور صوابی میں 31 اگست سے 5 ستمبر تک اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔