نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 288 بھارتی شہری ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ چین کے علاقے تبت میں بھی 200 بھارتی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے نئی دہلی سے بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق لاپتہ افراد میں نیپال میں موجود بھارتی سیاح اور کام کرنے والے شہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور تبت میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں تقریباً 1400 افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے 900 کے قریب اب بھی نیپال اور پڑوسی چینی صوبے تبت میں لاپتہ ہیں۔
تباہ کن سیلابی ریلہ نیپال کے ضلع راسووا میں آیا جس سے 350 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔