صدر آصف زرداری نے پمز اسپتال کے واقعے میں بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔