ہری پور میں 5 سال کی بچی سے زیادتی کی گئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی دوران زیادتی ہی دم توڑ گئی تھی، بچی کو مردہ حالت میں کنویں میں پھینکا گیا تھا، خون بہہ جانے اور صدمے میں جانے سے بچی کی موت ہوئی۔
پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایس ڈاکٹر منور کی سربراہی میں 8 رکنی بورڈ بنایا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 5 سالہ بچی آیت نور کی لاش لاپتہ ہونے کے 15 دن بعد ملی تھی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے کنویں سے ملی ہے، آیت نور گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی۔
آیت نور کیس کے دو ملزمان جیل میں اور ایک پولیس تحویل میں ہے، ملزمان نے زیادتی کرکے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔