ٹرمپ کا امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں شرعی قانون کو ممنوع کرنے کی حمایت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں قانون کا ایک ہی نظام ہونا چاہیے، یہاں شرعی قانون کہیں کہیں موجود ہے، جہاں یہ نظر آئے گا ختم کیا جائے گا۔

 امریکی صدر نے مزید کہا کہ لندن اور پیرس میں بعض جگہ اسلامی قانون ایک طرح سے دوسری طرزِ زندگی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔