سڑک کلیئرنس آپریشن، مسلح جتھے کے حملے میں رینجرز اہلکار شہید

آزاد کشمیر میں سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران مسلح جتھے کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرساوہ تاتراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران جتھے نے اسنائپرز سے فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے رینجرز کا جوان سپاہی شاہنواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا جبکہ لانس نائیک بلال بھی کندھے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار شاہنواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کے پر زور مطالبے پر بند راستے کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔