مریم نواز کی راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر سے راولپنڈی کے تمام سرکاری اسپتالوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں فائرسیفٹی سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔ اسپتالوں میں ہائیڈرنٹس کی تنصیب کےلیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اسپتالوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فائرالارم، ہائیڈرنٹس اور ایمرجنسی ایگزٹس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔