تبت کی سرحد سے متصل نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ کٹھمنڈو سے خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا۔
ادھر نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق آنے والے سیلاب کے بعد291 غیرملکیوں سمیت 384 افراد لاپتہ ہوگئے۔
نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ غیرملکیوں میں 105 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 9 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہائیڈرو پاور منصوبے پر کام کرنے والے 8 جنوبی کوریائی شہری بھی لاپتہ ہیں۔
جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق مزید 10 جنوبی کوریائی شہری علاقے میں پھنس گئے۔