کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جس کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے جو گارڈن کا رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر سیکٹر ساڑھے 11 سندھی گوٹھ میں آیا تھا اور گاڑی کھڑی کر کے گلی میں گیا تو نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق زخمی یاسر نے بتایا کہ اسے دھوکے سے بلایا گیا تھا۔
زخمی شخص کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔